نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں ملنے والے انعامات ملک کے فخر میں اضافہ کرتے ہیں اور قومی ورثے کو بچانا سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔
كالكاجي علاقے کے اراولی اپارٹمنٹ
واقع مسٹر ستیارتھی کی رہائش گاہ پر چھ فروری کی رات چوری ہو گئی جس میں انہیں ملے نوبل انعام کی نقل،توصیفی سند اورمتعدددوسرے ایوارڈ، کاغذات اور کچھ زیورات اور قیمتی سازوسامان چرا لئے گئے۔
گزشتہ کچھ دنوں سے مسٹر ستیارتھی کیوبا، کولمبیا اور پاناما کے دورے پر تھے۔